کوٹلی ‘ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم سے ان کے آفس میںمیڈیانمائندگان کی الوداعی ملاقات

ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم اورہمارے درمیان مثالی تعاون رہامنشیات فروشوںکے خلاف ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے دورمیں کی جانے والی کاروائیاںمدتوںیادرکھی جائینگی‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

اتوار 30 جون 2019 17:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2019ء) ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم سے ان کے آفس میںمیڈیانمائندگان کی الوداعی ملاقات۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم،ڈی ایس پی محمدمقصود،(ر)ڈی ایس پی سردارشاداب،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،جنرل سیکرٹری پریس خواجہ طارق لون، ممبرپریس فائونڈیشن گورننگ باڈی ذمرد چوہدری،سینئرصحافی شوکت نازکے علاوہ میڈیانمائندگان کی کثیرتعدادموجودتھی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم اورہمارے درمیان مثالی تعاون رہامنشیات فروشوںکے خلاف ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے دورمیں کی جانے والی کاروائیاںمدتوںیادرکھی جائینگی قانون کی حکمرانی ،سخت محنت،پیشہ ورانہ صلاحیت اورمیرٹ کی پاسداری سے ہی ممکن ہے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوئی کسرنہیںچھوڑی ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ جولوگ اپنی خدمات کودیانتداری کے ساتھ سرانجام دیتے ہیںان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جاتی ہیںاوریہی انسان کاسرمایہ حیات ہوتاہے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ قیام امن سے لے کرکوٹلی میںلگائے گئے قومی نوعیت کے کروٹ پاورپراجیکٹ،گلپورپاورپراجیکٹ اوردیگراہم منصوبوںکی کوٹلی کے لیے کوٹلی کی پولیس کاکردارقابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ ضلع کوٹلی آزادکشمیرکاآبادی کے لحاظ سے سب سے بڑاضلع ہے کوٹلی سے اچھی یادیںمیرے لیے سرمایہ ہیںجوہمیشہ میرے ساتھ رہیںگی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ دیانتداری ،فرض شناسی اورذمہ داری سے سرکاری امورانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران محکمہ کے ماتھے کاجھومرہیںانہوںنے کہاکہ پولیس محکمہ میںتبادلے ہوتے رہتے ہیںہم اپنی ڈیوٹی عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کررہے ہیںڈیوٹی جہاںپربھی ہوتی ہے ایمانداری اورخدمت خلق کے جذبہ سے سرشارہوکرکرنی چاہیے راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ مجھے اپنی ٹیم پرفخرہے جس نے میرے ویژن کے مطابق کسی دبائوکی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی اوربے کسوںکی دادرسی کی ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ کوٹلی میںڈیڑھ سال کی جائے تعیناتی میںکوٹلی کی صحافتی برادری نے میرابہترین ساتھ دیاجس پرمیںتمام میڈیانمائندگان کاشکرگزارہوںایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیںاس عزم کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

اس موقع پرجنرل سیکرٹری پریس کلب طارق لون ،ممبرپریس فائونڈیشن گورننگ باڈی ذمردچوہدری،سینئرصحافی شوکت نازودیگرنے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے کوٹلی میںجائے تعیناتی کے دوران ان کی محکمانہ خدمات پرانہیںزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے جانفشانی اوردیانتداری سے محکمانہ خدمات سرانجام دیںجس سے کوٹلی کے عوام انہیںہمیشہ یادرکھیںگے۔

میڈیانمائندگان نے کہاکہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے ہمیشہ پولیس اورعوام کے درمیان ایک پل کی طرح کام کیاجس سے کوٹلی کے عوام کبھی فراموش نہیںکرسکتی میڈیانمائندگان نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم اورڈی ایس پی محمدمقصودجہاںبھی جائیںاللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاںپیدافرمائیں۔میڈیانمائندگان نے کہاکہ پولیس میںتبادلے اورتعیناتی معمول کی بات ہے لیکن بعض پولیس آفیسران ایسے ہوتے ہیںجن کے تبادلے سے علاقہ غمزدہ ہوتاہے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے پولیس فورس کوجوعزت بخشی اورجانفشانی کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے کوٹلی کے معروف منشیات فروشوںپرہاتھ ڈالااورانہیںعبرت کانشان بنایااسے فراموش نہیںکیاجاسکتا۔

دریںاثناء میڈیانمائندگان ،عوام علاقہ نے ڈی ایس پی محمدمقصودکوایس ایس پی پرموٹ ہونے پرمبارکبادبھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :