میجر عدنان صاحب آپ اپنی ڈیوٹی پر دھیان دیں

عدنان سمیع کا بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ کے بعد ٹویٹ، عامر لیاقت نے ایک بار پھر "میجر" کا خطاب دیتے ہوئے دلچسپ جواب دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 جولائی 2019 12:13

میجر عدنان صاحب آپ اپنی ڈیوٹی پر دھیان دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جولائی 2019ء) : : آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے تحت گذشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے مابین مقابلہ ہوا جس میں بھارت کو 31 رنز سے شکست ہوئی۔ ،اگر بھارت میچ جیت جاتا تو پاکستان کو فائدہ ہوتا اسی وجہ سے پاکستانی بھارت کے جیتنے کی دعائیں کرتے رہے۔اسی حوالے سے گلوکار عدنان سمیع نے ٹویٹ کیا کہ آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ شائقین کا بھارت کو سپورٹ کرتے دیکھ کر مجھ بہت اچھا لگا۔

جو کہ بھائی چارے اور امن کا بھی پیغام دیتا ہے۔ایک دوسرے سے محبت کرنے سے خاص اور کچھ بھی نہیں ہے۔اسی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میجر صاحب آپ اپنی ڈیوٹی پر دھیان دیں جو کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے آپکو سونپی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات مت بھولیں کہ آپ کے پاس میجر کا اعزازی رینک ہے۔

 واضح رہے پاک بھارت کشیدگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کافی متحرک نظر آئے۔

ایک طرف جہاں پاکستان اور بھارت کے عوام امن کو فروغ دینے میں مصروف تھے وہیں کچھ بھارتی آرٹسٹس کی جانب سے ایسے ٹویٹس بھی سامنے آئے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی ۔ ایسے میں عدنان سمیع کا بھی پاکستان مخالف ٹویٹ آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے حوالے سے ایک الگ ہی ٹرینڈ بن گیا جس میں انہیں بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جانے لگا۔

عدنان سمیع نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی کی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔ اور ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے لیے بھی عقیدت کا اظہار کیا ۔
جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں ے لیا۔

ایک صارف نے کہا کہ شاباش عدنان! بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ایسے ہی دکھاتے رہیں اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو پوری طرح اپ ڈیٹ کرتے رہیں، آپ پاکستان کے اصل ہیرو ، اصل شیر ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ فائٹر پائلٹ ارشد سمیع کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا آئی ایس آئی کے لیے انڈر کور کام کرے۔ عدنان سمیع آئی ایس آئی کو بھارت اور کشمیر میں ہائی پروفائل ٹارگٹس سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔

اللہ آپ کی زندگی لمبی کرے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ جانی بس ایسے ہی انڈیا میں رہ کر جاسوسی کرتا رہ، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں ، ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سر عدنان کو پاک فوج کا ایجنٹ ہونے پر ایوارڈ وغیرہ دیں۔
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایسے ٹویٹس نہ کیا کرو، بھارتیوں کو شک ہو جائے گا کہ تم پاکستان کے ایجنٹ ہو ۔

لیکن ہم پھر بھی تم سے پیار کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عدنان سمیع کی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس پر تحریر ہےکہ ہم پاکستان کے انٹیلی جنس افسر عدنان سمیع کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں،جنہوں نے پاکستان پر حملہ کرنے والے بھارتی پائلٹس سے متعلق مسلسل پاکستان کو آگاہ رکھا۔ پاکستان قوم آپ کی مقروض ہے۔ اس پر بھی ٹویٹر صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دیے اور کہا کہ عدنان سمیع اب تک کے بہترین ایجنٹ ہیں۔
ایک اور صارف نے کہاکہ ہم اپنے ایجنٹ عدنان سمیع کی بہت عزت کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایسی معلومات دیں جو بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیاروں کی تباہی کا باعث بنیں۔ تمام پاکستانی اس ہیرو کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔