Live Updates

سلمان تاثیر کی بیٹی کو رانا ثناء اللہ پر اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک

سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک اگر مجھے کسی شخص پر ہے تو وہ راناثناءاللہ ہیں،میں بتا نہیں سکتی میں کتنی خوش ہوں، خدا عمران خان کی حکومت کو سلامت رکھے۔سارا تاثیر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 جولائی 2019 16:57

سلمان تاثیر کی بیٹی کو رانا ثناء اللہ پر اپنے والد کے قتل کی منصوبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جولائی 2019ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارا تاثیر کو رانا ثناء اللہ پر اپنے والد کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا تاثیر نے رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد ٹویٹ کیا ہے کہ راناثناءاللہ سے گھٹیا زندگی کی کوئی شکل نہیں ہو سکتی۔بدمعاشی سے لے کر قتل تک،یہ کئی دہائیوں سے قانون سے بچتا آ رہا ہے۔

سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا شک اگر مجھے کسی شخص پر ہے تو وہ راناثناءاللہ ہیں،میں بتا نہیں سکتی میں کتنی خوش ہوں ، خدا عمران خان کی حکومت کو سلامت رکھے۔
سارا تاثیر اس سے قبل بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان ایران کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے کہا پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے کلاف ایران کی زمین کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ایران کے خلاف بھی پاکستان کی زمین کو استعمال کیا گیا اس بیان کے بعد اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف شدید تنقید شروع کر دی تھی کہ اور مریم نواز شریف نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ آپ ملک کے ترجمان اور نمائندے ہیں اور آپ کے بیان کا ملک کی ساکھ پر شدید اثر پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

)سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جانب سے عمران خان کے ایران میں دیے جانے والے بیان پہ تنقید کے جواب دیتے ہوئے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ یہ لیکچر اپنے والد کو دیں کیونکہ انہیں اس لیکچر کی زیادہ ضرورت ہے۔ سارہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات