Live Updates

آصف زرداری کی زبان کاٹنے والی شخصیت کا نام سامنے آ گیا

رانا مقبول نے آصف زرادی کی زبان کاٹی جس کے بعد بطور انعام انہیں سینیٹر بنایا گیا ۔ ندیم افضل چن کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 4 جولائی 2019 12:20

آصف زرداری کی زبان کاٹنے والی شخصیت کا نام سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جولائی 2019ء) :وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے دور میں زرداری کے ساتھ جیل میں بہت برا سلوک ہوتا تھا۔کبھی آصف زرداری کو ایک جیل میں رکھا جاتا تو کبھی دوسری میں۔اور بے نظیر بھٹو بھی ایک جیل سے دوسری جیل کے چکر کاٹتی رہتی تھی یہاں تک کہ آصف زرداری کی زبان بھی کاٹی گئی۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ کہ رانا مقبول نے آصف علی زرداری کی زبان کاٹی جنہیں انعام کے طور پر سینٹر بنا دیا گیا۔واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی میدان میں بہت قربانیاں دی ہیں۔گذشتہ ماہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ے۔حکومت کا رویہ ہے کہ مارتے بھی ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

یہ حکومت سلیکٹڈ میڈیا، سلیکٹڈعدلیہ اور سلیکٹڈ عدلیہ چاہتی ہے، عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا۔

بلاول نے کہا کہ اس نئے پاکستان میں مشرف ، ایوب یا پھر ضیاء کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ تب بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی ، آج بھی نہیں ہے۔ تب بھی چیف جسٹس کو کورٹ سے نکالنے کی سازش کرتے تھے آج بھی سلسلہ جاری ہے۔مجھ پر فرض ہے اس جمہوریت ، انسانی حقوق ، غریبوں کے معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا مجھ پر قرض ہے۔ میں نے اسپیکر سے پوچھنا تھا کہ جس کی نانی پرسرعام حملہ کیا گیا، حاملہ والدہ پرآنسوگیس پھینکی گئی ہو،جس کے ایک ماموں کوزہردیا گیا ہو، دوسرے کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہو، جس کے باپ کو11 سال جیل میں رکھا گیا ہو اور ان کی زبان کاٹی گئی ہو۔

جس کی والدہ اور نانا کو شہید کیا گیا ہو۔ یہ سب دیکھنے والا بچہ کیسے ان ہتھکنڈوں سے ڈرسکتا ہے؟ جنہیں پھانسی گھاٹ اور بم دھماکوں سے نہیں ڈرایا جاسکا، بی بی شہید کے بچے کو جیل اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات