مظفر آباد،ریجنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی راجہ کلیم اللهکی زیر صدارت اجلاس

یہ خوش آئند بات ہے وفاقی حکومت چاروں صوبوں کے ساتھ آزادکشمیر میں بھی تعلیم ، صحت اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،راجہ کلیم اللهخان محکمہ تعلیم آزادکشمیر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا، سٹاف وسیلہ تعلیم اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں، سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد مرزا

جمعرات 4 جولائی 2019 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2019ء) ریجنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام راجہ کلیم اللہ خان کی زیر صدارت بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی ریجنل کوارڈینیشن کمیٹی کی نویں سہ ماہی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں راجہ کلیم اللہ خان نے وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو پورے ملک بشمول آزاد کشمیرمیں یتیم افراد کے لیئے ایک جامع پالیسی بنانے کے لیئے کمیٹی تشکیل دینے پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں بھی یتیم اور معصوم بچوں کو معیاری تعلیم ، صحت ، رہائش، غذا اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ قیامت خیز زلزلے کے بعد یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیئے اس قسم کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ بی آئی ایس پی ریجنل آفس مظفرآباد میں محکمہ تعلیم اوردیگر شراکتی اداروں کے مابین بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی ریجنل کوارڈینیٹشن کمیٹی کا نواں سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ظہور احمد کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی طور پرفاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس کے دوران وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی اورحاصل کردہ اہداف پر تفصیلی غو و خوص کیا گیا۔ منعقدہ اجلاس میںمحکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکرٹری خالد مرزا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ڈائریکٹر ایجوکیشن ظہور احمد، محکمہ تعلیم کی ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن مصباء اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ سید ارشدحسین شاہ ،ڈائریکٹر توسیع نظامت تعلیم راجہ نصیر اور عبدالوحید نے شرکت کی ۔

ٹیچیز فائونڈیشن کی جا نب سے اسدالمعظم ،این آر ایس پی کی طرف صغیر چغتائی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی جانب سے آزادکشمیر بی آئی ایس پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ سجاد احمد، ڈپٹی ڈیژنل ڈائریکٹر میرپور راجہ محمد ایاز خان ، ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر مظفرآباد سعید احمد شال ، ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ صنم نذیر خان اور ریجنل میڈیا آفیسر واجد رفیق چوہدری بھی موجود تھے۔

سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد مرزا نے آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع میں 79,963غریب بچوں کے سکولوں میںانداراج اور تعلیم کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام اور NRSP) (کی پوری ٹیم کی قابل قدر کاوشوں کی سراہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا۔ انہوںنے اپنے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ وسیلہ تعلیم اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں اس موقع پر انہوں کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت ہم اپنی آنے والی نسلوں کے رویوں میں بہتر ی لا سکتے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ وسیلہ تعلیم (WeT)کے تحت4-12سال عمر کے بچے کو پرائمری تعلیم کیلئے 70%حاضری کی شرط پر 750 روپے سے بڑھا کر 1000روپے سہ ماہی فی بچہ کر دئیے ہیں۔WeTپرائمری تعلیم کیلئے پائیدار ترقی کے حصول کے مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ WeTکے تحت جون 2019تک79,963بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا جاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :