لله*عمران خان کو غریبوں کا درد ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ہماری سوچ ایک ہی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال چالو نہ کرنے سے مرنے والوں کی آہیں اور لواحقین کی بددعائیں شہبازشریف کا پیچھا کر رہی ہیں: قائم مقام گورنر
اتوار 7 جولائی 2019 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غریبوں کا درد ہے ان کی اور ہماری سوچ ایک ہے، پاکستان اور غریب عوام کی ترقی ہمارا ویژن ہے، اس پر عمل کر کے ہی پاکستان ترقی کرے گا، تاجر برادری عمران خان کے ویژن میں تعاون کرے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غورکرے گی، پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف نے سارا ملک اور پنجاب اجاڑ دیا یہ اب اور کیا چاہتے ہیں، ملکی معیشت دیوالیہ کرنے کے بعد اب یہ اپنی مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں، وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو جان بوجھ کر انہوں نے شروع نہیں ہونے دیا، اس عرصہ میں جتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ان کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، یہی وجہ ہے کہ مرنے والوں کی آہیں اور ان کے لواحقین کی بددعائیں آج شہبازشریف کا پیچھا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے میو ہسپتال میں سرجیکل یونٹ کا آغاز کیا لیکن انہوں نے اپنی ہٹ دھرمی کے باعث اس کو بھی بند کرنے کی کوشش کی، صحت کے شعبہ کا بیڑہ غرق کرنے کے علاوہ شہبازشریف نے تعلیم، زراعت سمیت ملک کی ترقی کے تمام شعبوں کو دیوالیہ کر دیا، آج عوام ان سے حساب مانگ رہی ہے، بطور وزیراعلیٰ میں نے صحت، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں ترقی، روزگار کی فراہمی اور عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے تھے لیکن شہبازشریف نے عوام دشمنی کی بنا پر خوشحال صوبے کو مقروض بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان اور ہمارے ویژن کو تقویت دیں کیونکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، ہماری سیاست کا محور بھی عام اور غریب آدمی کی بہتری ہے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.