منی لانڈرنگ کیس،فریال تالپورکے ریمانڈمیں22جولائی تک توسیع

ہوم سیکرٹری سندھ،سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل اورڈاکٹرپیش،3ملزمان کی بریت درخواستوں پرنیب نے جوان جمع نہ کرایا

پیر 8 جولائی 2019 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) احتساب عدالت کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اورفریال تالپوروغیرہ کیخلاف میگامنی لانڈرنگ کیس میں ہوم سیکرٹری سندھ،سپریٹنڈنٹ ملیرجیل اورڈاکٹرپیش،3ملزمان کی بریت درخواستوں پرنیب نے جوان جمع نہ کرایا،فریال تالپورکیریمانڈمیں22جولائی تک کی توسیع کردی گئی۔

گذشتہ روز سماعت کیدوران ہوم سیکرٹری سندھ نیعدالت پیش ہوتے ہوئے کہاکہ انور مجید کو سپریم کورٹ نے بھی طلب کیا تھا،طبی وجوہات پر ہی انور مجید کو سلیم کورٹ بھی نہیں لایا جا سکا تھا،چیف جسٹس نے خود کراچی میں اسپتال کا دورہ کیا تھا،چیف جسٹس کے دورے کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سپریم کورٹ نے بھی انور مجید کو حاضری سے استثنیٰ دیا تھا،جبکہ سپریٹنڈنٹ ملیرجیل نیشوکازنوٹس کاجواب عدالت جمع کراتے ہوئے کہاکہ خرابی صحت کی وجہ سے انور مجید کو منتقل نہیں کیا جا سکا،اس پرعدالت نے کہاکہ آپ کیا کہتے ہیں کیس چلے نہ چلے وہ کراچی ہی رہیں گی اس مسئلے کا حل کیا سوچا ہے آپ نے کیا کرنا ہی جس پرجیل سپریٹنڈنٹ نے کہاکہ انور مجید 78 سال کے ہیں اور شدید بیمار ہیں،انور مجید کو نہ جہاز نہ ہی گاڑی کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، اس پرعدالت نے کہاکہ وہ پہلے کیسے چلتے پھرتے تھے سماعت کیدوران عدالت نے کہاکہ جو ملزمان آئے ہوئے ہیں ان کہ حاضری لگا کر تاریخ دے دیتے ہیں،آصف زرداری اور فریال تالپور جب آئے گے تو سن لیں گے،عدالت نے موجود شریک ملزمان کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی،ملیر جیل کے سپریڈنٹ اور ڈاکٹر نے انور مجید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی،سماعت کیدوران نمر مجید،ذوالقرنین مجید اور علی کمال مجید کی بریت کی درخواستوں پر نیب کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا جا سکا جس سیمتعلق استفسارپرنیب نے بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے وقت مانگ لیا،عدالت نے نیب کی مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی،جبکہ نیب کی کی طرف سے فریال تالپورکیریمانڈمیں توسیع کی استدعاکرتیہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کااجلاس چلتارہاجس کی وجہ سے تفتیش نہ کرسکے استدعاہے کہ عدالت مزیدریمانڈدے عدالت نے فریال تالپورکومزید22جولائی تک کاریمانڈمنظورکرتیہوئیانہیں نیب کیحوالہ کردیا۔

(جاری ہے)

سماعت کیبعد بھی سابق صدرپاکستان آصف زرداری کمرہ عدالت بیٹھے رہیاوراس دوران وہاں موجودفریال تالپور،فاروق ایچ نائیک،لطیف کھوسہ،نیئربخاری، عامرفداپراچہ اوردیگر رہنماوؤں سے گپ شپ کرتے رہے اوربعدازاں پہلیفریال تالپوراوربعدازاں آصف زرداری کوبھی واپسی کیلئیروانہ کردیاگیا۔