Live Updates

زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے قائم ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے،

جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ایگرو، فوڈ، ماہی گیری اورادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو

بدھ 10 جولائی 2019 17:23

زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے قائم ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے، جدید طریقوں کو بروئے کار لا کر ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایگرو، فوڈ، ماہی گیری، ادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایگرو فوڈ سیکٹر کے وفد میں سکندر ٹوانہ، غیاث خان، گل محمد لوٹ، رفیق سلیمان، رفیق رنگونوالہ اور شازیہ سید شامل تھے جبکہ ماہی گیری سیکٹر کی نمائندگی اخلاق عابدی، ظفر کنڈی، علی ریمیو اور سہیل فردوس نے کی۔ ادویات سازی سیکٹر کے وفد میں زاہد سید، جواد امین خان، یاسین ملک، ہارون قاسم، سید فاروق بخاری، سہیل متین، عبدالحسیب خان اور ڈاکٹر سعدیہ شامل تھیں۔

اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کے فروغ کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے حوالے سے ہم نے چین کے ساتھ معاہدہ کیا تاکہ جدید طریقوں کو برؤے کار لا کرملک میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ ملے، ہمارا مقصد آپ کے مسائل کا حل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات