ادارہ تحفظ ماحولیات آزادکشمیر اور اسلامک ریلیف پاکستان کے اشتراک سے ’’موسمی تغیرات سے رونماہونے والے ماحولیاتی اثرات‘‘ کے حوالے سے سیمینار

جمعہ 12 جولائی 2019 00:01

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ادارہ تحفظ ماحولیات آزادکشمیر اور اسلامک ریلیف پاکستان کے اشتراک سے ’’موسمی تغیرات سے رونماہونے والے ماحولیاتی اثرات‘‘ کے حوالے سے سیمینارجمعرات کے روز منعقد ہوا۔ سیمینار میں اسلامک ریلیف پاکستان کے ایریا منیجر ڈاکٹر محمد اقبال خان ، ڈائریکٹر جنرل زراعت خواجہ خورشید، ڈپٹی ڈائریکٹرادارہ تحفظ ماحولیات سردار سلیم، محکمہ جات کے آفیسران ، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سمینار میں ماحولیاتی آلودگی کی وجوہات اور اس کے اثرات کے حوالہ سے لیکچرز دئیے گئے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایریامنیجر اسلامک ریلیف پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو سول سوسائٹی کے اشتراک سے جامعہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی ماحولیاتی آلودگی میںپاکستان کا حصہ بہت کم ہے جبکہ پاکستان موسمی تغیرات سے متاثر ہونے والے 10ممالک میں شامل ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات ماحولیاتی خطرات کو کم کرنے کیلئے ریاستی سطح پر اقدامات کررہا ہے ۔ اسلامک ریلیف پاکستان نے ادارہ تحفظ ماحولیات آزادکشمیر کے ساتھ ملکر اس سمینار کا انعقاد کیا ہے جس میں سول سوسائٹی کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔