نواز شریف جیل سے بھی اچھی خبردے رہا ہے،مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھ کر بھی روزانہ بری خبریں سناتا ہے،ترجمان ن لیگ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل پرجنوبی پنجاب اور سندھ عوام کو مبارک ہو،بیان

پیر 15 جولائی 2019 21:57

نواز شریف جیل سے بھی اچھی خبردے رہا ہے،مریم اورنگزیب
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل سے بھی عوام کو اچھی خبر دے رہے ہیں اورسلیکٹڈ وزیراعظم قوم کو روز بری خبریں سنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل پر جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام کو مبارک ہو، چین کی حکومت اور کمپنی کو بھی موٹر ویز کا جال بچھانے پرمبارک دیتے ہیں، یہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ تھا جو الحمداللہ مکمل ہوگیا۔

392 کلومیٹر طویل موٹروے پاکستان دوستی کا شاہکار ہے،اس کے لیے چین نے فراخدلانہ رعایتی قرض فراہم کیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کا موٹروے کے ذریعے پورے ملک کو جوڑنے کا خواب پورا ہورہا ہے، بے گٴْناہ نواز شریف جیل میں بیٹھ کر بھی عوام کو اچھی خبر دے رہے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس میں قید سلیکٹڈ وزیراعظم قوم کو روز بٴْری خبریں سنا رہے ہیں، نواز شریف نے اتنے منصوبے لگائے کہ نالائق حکومت ان کا افتتاح کرنے سے بھی ڈر رہی ہے۔