سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو معاف نہیں کریں گے، انہوں نے سندھ کو ایڈز لگا دیا، حلیم عادل شیخ

بدھ 17 جولائی 2019 18:38

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو معاف نہیں کریں گے، انہوں نے سندھ کو ایڈز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) رہنما پی ٹی آئی و پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کراچی پریس کلب نرسز کے دھرنے میں اظہار یکجتی کے طور پر شرکت کرنے پہنچے حلیم عادل شیخ نے صدر نرسز الائنس سندھ اعجاز کلیری سے ملاقات کی اور احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا اور نرسز کے ہمراہ دھرنے میں بیٹھ گئے، حلیم عادل کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، راجہ اظہر بھی موجود۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا چند ماہ قبل بھی نرسز کے دھرنے میں شرکت کی تھی، میں بلاول سے سوال کرتا ہوں کہ یہ نرسز کیس کی بیٹیاں اور کہاں کی ہیں بلاول صاحب کیا یہ نرسز آپکی بیٹیاں نہیں ہیں فائنانس سیکریرٹری نے نرسز کے لیے جاری کردہ سمری روک دی، جب حکومت سندھ نے وعدہ کیا تھا تو پورا کیوں نہیں کیا کمشنر و سیکریرٹری صحت بھی جھوٹ بولتے ہیں، پیپلز پارٹی میں ایسے گونگے بہرے رکن بیٹھیں ہیں، یہاں ان کے پاس پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو آنا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی والے لاتوں کے بھوت ہیں یہ باتوں سے نہیں مانے گے، کل نجی ٹی وی پر دیکھا کہ 5 ماہ کی آصفہ ایڈز سے جابحق ہوگئی، پیپلز پارٹی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی، فریال تالپور کے حلقے میں مئی میں ٹریٹمنٹ بنانے کا اعلان کیا تھا وہ آج تک نہیں بنا یہ وہ بچے ہیں جنکو ایڈز صرف اتائی ڈاکٹرز کی وجہ سے ہوئی ہیں، محکمل فائنانس سے نرسز کے لیے سمری نہیں نکلتی، غریبوں کی سمری نہیں نکال سکتے جس میں کرپشن یا گھپلا نہ ہو، سید مراد علی شاہ، وزیر صحت و سیکریرٹری صحت آج شام تک نوٹفکیشن جاری کردیں، نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو کل صبح نرسز کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس تک مارچ کرینگے، کل پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نرسز کے فرنٹ پر موجود ہونگے، ہم نرسز کے ساتھ ہیں، نرسز جو چاہینگے ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے، اگر یہ وزیر اعلی ہاوس کی طرف مارچ کرینگے تو پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نرسز کی ڈھال بن کر انکے ساتھ چلے گے، محکمہ فائنانس نے اب تک انکی سمری جاری نہیں کی، وزیر اعلی سندھ صرف وہ سمری منظور کرتے ہیں جس میں گھپلا و کرپشن ہوتی ہے، مراد علی شاہ اپنے جانے سے پہلے وعدے پورے کرلیں، آپکی حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے، جانے سے پہلے حکومت سندھ کچھ دعائیں لیتے جائیں، جناح اسپتال میں ربییز کی ویکسین ہی موجود نہیں ہے، سںندھ میں سگ گزیدگی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن ویکسین موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں نے 15 جنوری کو ایڈز کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جسسے منظور نہیں کیا تھا، گزشتہ روز بھی ایڈز کے حوالے سے قراداد پیش کی تو اس پر بات نہیں کی گئی، چوروں و دیگر کرپٹ لوگوں کو چھڑانے کے لیے فوراً قراردادمنظور کی جاتی ہے، تاریخ پیپلز پارٹی کو معاف نہیں کرینگے انہوں نے۔سندھ کو ایڈز لگا دیا، تمام پیپلز پارٹی کی قیادت گھوٹکی پہنچی ہوئی ہے سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تِینوں اسپتال کو وفاق کے حوالے کیا گیا، تِین ماہ پہلے عزرا پیچوہو نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اسپتال صوبائی حکومت کے پاس رہنے دیں، ہم پورا سندھ چلائینگے، اسپتال چھوٹی بات ہے۔ رہنما پی ٹی آئی و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا نرسز گزشتہ 13 دن سے اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں، نرسز کو اسپتالوں میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے،گزشتہ دنوں نرسز پر پولیس کے تشدد کی پرزور مزمت کرتا ہوں، ہم نے اندرون سندھ دوڑ،رتوڈیرو تک گئے، وزیر صحت کا تعلق اس علاقے سے ہے، دوڑ کے رولر ہیلتھ سینٹر میں دیکھا کہ وہاں کا مالی انجکشن لگا رہا تھا، نرسز 12 گھنٹے تک ڈیوٹی کرتے ہیں، سب سے زیادہ وقت نرسز ہی مریضوں کے ساتھ گزارتے ہیں، اس سب کے باوجود آپ کے حقوق نہیں کیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی نے یتیموں،معذوروں سمیت دیگر کے پیسے تک ہڑپ کرلیے ہیں، اس صوبے و نرسز کے حقوق پاکستان تحریک انصاف دلوائے گی، پیپلز پارٹی کو کوئی کرپشن کا کام بتاو تو فوری نوٹیفکیشن جاری کردیتے ہیں، اگر آج شام تک نوٹیفکیشن کا اجرا نہیں کیا جاتا تو پی ٹی آئی اراکین آپ کے ساتھ احتجاج میں فرنٹ لائن پر موجود ہونگے۔