مقبوضہ کشمیر ‘ مسلمان تاجر کی گمشدگی کیخلاف بانیہال میں ہڑتال ، مظاہرے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:23

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں مویشیوں کے ایک مسلمان تاجر کی گمشدگی کیخلاف جموںوخطے کے علاقے بانیہال اور اسکے ملحقہ علاقوں میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بانیہال کے علاقے ٹھاٹر کا رہائشی پچاس سالہ غلام رسول وانی بارہ جولائی سے لاپتہ ہے ۔ وہ ادھمپور کے علاقے ٹکری مویشی خریدنے گیا تھا لیکن تاحال واپس گھر نہیں لوٹا۔ بانیہال او ر اسکے نواحی علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔لوگوں نے لاپتہ تاجر کے بارے میں معلومات کی فراہم کیلئے بانیہال میں مظاہرے بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :