مظفر آباد، پولیس منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف ان ایکشن، ایک ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن ،تھانہ کہوڑی کی حدود میں ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوڑی نے ٹیم کے ہمراہ ہڑامہ پٹہکہ کے مقام پر چھاپہ مار کر 5سو گرام اعلیٰ کوالٹی کا گردہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کی خصوصی ہدایت پر مظفرآباد کے تھانہ چوکیوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرے تنگ ہونے شروع ہوگئے جس پر ڈی ایس پی ریاض مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کہوڑی راجہ منصف خان ہمراہ نفری ماجد ترین ڈی ایف سی کی نشاندہی پر ہڑامہ کا رہائشی بشارت گیلانی سے 5سو گرام اعلیٰ کوالٹی کا گردہ برآمد کرکے حوالات بند کردیا،جس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ،یاد رہے ڈی ایس پی ریاض مغل راجہ منصف اور تھانہ کہوڑی کی اعلیٰ کارگردگی پر تین روز قبل بھیڑی کا اندھا قاتل بھی گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا تھا جس پر عوام علاقہ کہوڑی،بھیڑی ،پٹہکہ کی عوام نے محکمہ پولیس کو مبارکباد پیش کی۔