نیب کی کارروائی، شہباز شریف خاندان کے 150 بینک اکائونٹس منجمد

جمعہ 19 جولائی 2019 22:54

نیب کی کارروائی، شہباز شریف خاندان کے 150 بینک اکائونٹس منجمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف خاندان کے 150 بینک اکائونٹس کو منجمد کردئیے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے 150 بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ٹی ٹی سامنے آ گئی ہے۔ نیب نے اس معاملے پر ان سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اکائونٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کیا گیا تھا۔ نیب نے اس حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ چودھری شوگر ملز میں ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ منتقل کر کے لگایا گیا۔ فنانشنل مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نیب کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔