Live Updates

واشنگٹن کی پچ تیز ہے،عمران خان تیز پچ پرکھیلنےکا عادی ہے، شاہ محمود قریشی

ہم یہاں دلہا بن کرآئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جولائی 2019 21:07

واشنگٹن کی پچ تیز ہے،عمران خان تیز پچ پرکھیلنےکا عادی ہے، شاہ محمود ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جولائی 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پچ تیز ہے، عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کا عادی ہے، ہم یہاں دلہا بن کرآئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پہلی میٹنگ اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن میں وزیراعظم کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان سرکاری مصروفیات کے بعد کیپٹل ارینا میں پاکستانی کمیونٹی اورپھر بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کی پچ تیز ہے، عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کا عادی ہے، مشکل حالات میں حکومت ملی۔ اور مشکل بجٹ بنایا ۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔ ہماری حکومت نے جو اقدامات کیے ، وہ ماضی کی کسی حکومت نے بھی نہیں کیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جو کہنا ہے کہہ لیں لیکن ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم یہاں ایک نئی ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں۔ دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔ ہم یہاں نہ دلہا بن کرآئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے۔ میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت کی تمام درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات