Live Updates

عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا، نفیسہ شاہ

بیرونی دنیا اپوزیشن اور حکومت میں کوئی فرق نہیں رکھتی، عمران خان کی تنقید اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، بیان

پیر 22 جولائی 2019 14:56

عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے منفرد ریکارڈ قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے واشنگٹن میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے واشنگٹن میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جب شہید بے نظیر بھٹو امریکا گئی تھیں تو پورا امریکی ایوان نمائندگان کھڑا ہوگیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان امریکا گئے تو انہیں ائیرپورٹ پر شاہ محمود قریشی ہی ریسیو کرنے آسکے۔انہوںنے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کا تاریخی دورہ امریکا اس بات کا اظہار تھا کہ الیکٹڈ کی عزت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دوست ملک سے منتیں ترلے کرکے ٹرمپ سے ملاقات عمران خان کی ایڑیاں اٹھا کر قد اونچا کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اپنے کیسز میں ضمانتیں لینے کو تیار نہیں، این آر او کیا لیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو گرفتاری کے لئے تیار ہیں اور ضمانت بھی نہیں کروائیں گے، این آر او تو دور کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایمسنٹی اسکیم دے کر امیروں کو تو پہلے ہی این آر او دے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ عمران خان کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے سکیں۔انہوںنے کہاکہ بیرونی دنیا اپوزیشن اور حکومت میں کوئی فرق نہیں رکھتی، عمران خان کی تنقید اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان بطور پی ٹی آئی لیڈر نہیں بلکہ پاکستان کے نمائندے بن کر امریکا گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بیرونی دوروں میں ملکی وقار ملحوظ خاطر رکھیں، ملک ہے تو حکومت بھی ہے، اپوزیشن بھی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد این آر او نہیں بلکہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکس سے عوام کو نجات دلانا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان این آر او کی بات کرکے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش بند کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات