آئندہ چند روز کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤںکے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 22 جولائی 2019 19:41

لاہور۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤںکے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ،فیصل آباد ،ملتان ،سرگودھا،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال ڈو یژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔