آتشزدگی سے متأثرہ دودھنیال ایم ٹی بازار کیلئے ٹی ڈی کوٹہ کے تحت لکڑ مہیاکرینگے‘وزیر جنگلات
تاجرمعاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں متاثر نہیں ہونے دینگے‘سردار میر اکبر خان کی متاثرین سے گفتگو
منگل 23 جولائی 2019 15:55
(جاری ہے)
آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبرخان کے دورہ نیلم کی واپسی کے موقع پر وائس آف یوسی دودھنیال کے زیراہتمام آتشزدگی سے متاثرہ ایم ٹی بازار کے تاجران ممتاز خان ،سیاسی وسماجی نوجوان مشتاق بٹ ،فیصل میر ،بلال خان ،عبداللہ خان ، وسیم خان، طاہر بٹ ، سیف اللہ ، محمد ابراہیم پرمشتمل وفد نے وزیر جنگلات سے ملاقات کرتے ہوئے دودھنیال آتشزدگی سے متاثرہ ایم ٹی بازار کامعائنہ کرایا اور بازار کی تعمیرات کیلئے ٹی ڈی کوٹہ کے تحت معاونت کامطالبہ کیاجس پر وزیر جنگلات نے محکمہ جنگلات کو احکامات صادر کرتے ہوئے کہاکہ بازارسمیت وادی بھر میں جہاں کہیں مساجد کی تعمیر،آتشزدگی، لینڈ سلائیڈنگ کے متأثرہ شہریوں کی بحالی کیلئے ٹی ڈی کوٹہ کے تحت معاونت کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم کے لیے پرائیویٹ سطح پر دیودار ، کائل اور دیگر پھلدار پودے اُگائے جائیں۔محکمہ جنگلات عوام سے باقاعدہ پودے خریدکر ان ہی کے علاقوں میں شجرکاری کرائے گا۔ وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے ریاست بھر سمیت وادی نیلم کے جنگلات کو آگ اور بے دریغ کٹائی سے بچانے کیلئے تحفظ جنگلات کمیٹیوں کی معاونت بھی طلب کی ہے۔ یونین کونسل نیلم کے بالائی علاقے میں لکڑ سمگلنگ سے بچانے کیلئے چیک پوسٹ قیام کرنے کے احکامات بھی صادر فرمائے ہیں ۔وزیرجنگلا ت کے وادی نیلم کے قدرتی ماحول کو سازگار رکھنے کیلئے قدرتی جنگلات کے بچائوپرسخت زور دیاہے۔انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کو اللہ رب العزت نے خوبصورتی اور قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھاہے۔ یہاں کی فضاء اور ہربھرے پہاڑوں کودیکھنے کیلئے پاکستان سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں۔ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیح بنیادوں پرکام کررہی ہے۔محکمہ جنگلات کے وادی نیلم میں قائم ریسٹ ہائوسز سیاحوں کیلئے موجود ہیں محکمہ جنگلات بھی جس قدر ہوسکا سیاحت کے فروغ میں معاونت کریگا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ناظم اعلیٰ جنگلات خواجہ سجاد ، ناظم جنگلات ڈاکٹر اشفاق حیدری ، فیروز اعوان، چوہدری سلیمان ، مہتمم جنگلات غلام مجبتی ٰ اعوان ، منظور مقبول ، چوہدری شہباز، سٹاف آفیسر جنگلات سردار ریاض ، پی آراو سردار طاہر،،رینج آفیسر حکم شاہ،بلاک آفیسر ملک جہانگیر تھے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.