Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے ، فردوس عاشق اعوان

عمران خان نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو مذاکرات کی میز پر شکست دے دی وزیراعظم اور امریکی صدرکی ملاقات کامیاب ہوئی، وزیراعظم نے امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا بیانیہ پیش کیا اسے منوا لیا ٹرمپ سے اپنا بیانیہ منواکر لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ رہبر ہونے کا بھی ثبوت دیا ، معاون خصوصی برائے اطلاعات × افغان جنگ میں پاکستان کے کردار کو امریکا نے سراہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، 25جو لا ئی والے اپنے اقتدار کے درد پر ما تم کر یں گے ، اپو زیشن 25جو لا ئی کو یو م احتجا ج اور قوم یو م احتساب منا ئے گی، پریس کانفرنس

منگل 23 جولائی 2019 23:22

ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے ، فردوس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کو متنازع ماننا ہی پاکستان کی جیت ہے، 25جو لا ئی والے اپنے اقتدار کے درد پر ما تم کر یں گے ، اپو زیشن 25جو لا ئی کو یو م احتجا ج اور قوم یو م احتساب منا ئے گی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو مذاکرات کی میز پر شکست دے دی وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب ہوئی، وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا بیانیہ پیش کیا اور اسے منوا لیا عمران خان نے ٹرمپ سے اپنا بیانیہ منواکر لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ رہبر ہونے کا بھی ثبوت دیا عمر ان خان نے منفی بیا نیے کو مثبت سمت میں کرنے میں کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک امریکا رہنماؤں کی ملاقات نے بھارتی میڈیا کو چاروں شانے چت کردیا اور کل کی اس مثبت ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا زہر اگل رہا ہے بھا رتی میڈیا کے ارما نو ں پر اوس پڑی ہے جبکہ پو را پا کستانی میڈیا اس بیا نیے کو تقویت دے رہا تھا وزیر اعظم نے پو ری قوم کا بیا نیہ ایک سپر پاور کے سامنے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہی مذاکرات کی مستحق ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کو 'محنت کش قوم' کہا جسے پہلے انتہا پسندی سے جوڑا جاتا رہا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی کا جو واقعہ ہوا وہ تاریخی ہے، جس سے پاکستان کا مضبوط بیانیہ سامنے آیا اور عمران خان کو امن کے داعی کے طور پر بھی دیکھا جارہا تھا بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے نئی دہلی کو امن قائم کرنے کا ایک اور موقع دیا گیا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ امن کی خواہش ضرور ہے جسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے پاکستان کا اصل تشخص بحال ہوا، اور کل صرف پاکستانی بیانیے نہیں بکہ پورے پاکستان اور قوم کی جیت ہوئی ہے وزیراعظم عمران خان کے نیابیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، افغان جنگ میں پاکستان کے کردار کو امریکا نے سراہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ 25جو لا ئی والے اپنے اقتدار کے درد پر ما تم کر یں گے اپو زیشن 25جو لا ئی کو یو م احتجا ج اور قوم یو م احتساب منا ئے گی جعلی اکا ئونٹس اور ٹی ٹی شریف فیملی سے عوام لا تعلق کر چکے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات