Live Updates

گھوٹکی ضمنی الیکشن، حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری، 29 جولائی کو طلب

ہفتہ 27 جولائی 2019 17:08

گھوٹکی ضمنی الیکشن، حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری، 29 جولائی کو طلب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سندھ کے صدراور سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کر کے 29 جولائی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا 2 رکنی بینچ انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت کرے گا۔ گھوٹکی الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا۔یاد رہے کہ23جولائی کو ہونے والے گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش کامیاب ہوئے، ان کے مخالف احمد علی مہر ناکام رہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سردار علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات