ترک فورسز کی شمالی عراق میں متعدد کارروائیاں، 34کرد باغی ہلاک

19 جولائی تک کی گئی کارروائیوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،تر ک وزیردفاع

اتوار 28 جولائی 2019 11:35

ترک فورسز کی شمالی عراق میں متعدد کارروائیاں، 34کرد باغی ہلاک
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2019ء) ترک فورسز نے شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا ، یہ کارروائیاں 17سے لیکر 19 جولائی تک کی گئیں، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔

یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ترک وزیر دفاع نے گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغی مار دئیے گئے ۔انہوں نے استنبول میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارروائیاں 17سے لیکر 19 جولائی تک کی گئیں، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔