الیکشن کمیشن ، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی

پیر 29 جولائی 2019 12:04

الیکشن کمیشن ، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ حلیم عادل شیخ کمیشن کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف شکایت کی سماعت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علیم عادل شیخ کے وکیل نے کمیشن کو بتایاکہ حلیم عادل شیخ نے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی تاہم الیکشن کمیشن نے اس کو نہیں سنا۔ ممبر پنجاب جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی نے حلیم عادل شیخ کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی اپناپاور آف اٹارنی جمع کرائیں اور اس کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرائیں۔ کمیشن نے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔