صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 6 اگست 2019 13:47

صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آ ٓئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشترعلاقوںلاہورڈویژن،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباداور کشمیر میں دن کے وقت موسم گرماورمرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ملک کے دیگر علاقوں میںموسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تا ہم راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آ باد ،گوجرانوالہ اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔منگل کے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :