آئی جی پنجاب کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
ریفرنس میں گذشتہ دو برسوں میں انتقال کرنے والے پولیس افسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
بدھ 7 اگست 2019 18:30
(جاری ہے)
تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گذشتہ دو برسوں میں وفات پاجانے والے پولیس افسران کی یاد میں کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے علاوہ وفات پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔دوران ریفرنس مجموعی طور پر 09 پولیس افسران میاں عبدالقیوم ، جاوید قیوم خان ، نصر اللہ خان ، مرزا محمد یٰسین ، چوہدری قمر الزماں ، لونس ڈیل نیبلٹ، میجر (ر) مبشر اللہ، کامران یوسف ملک اور فرخندہ اقبال کی خدمات کو انکے ساتھی افسران نے خراج تحسین پیش کیا جبکہ افسران کے عزیزوں اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ۔
ریفرنس میں سابق آئی جیز کی تنظیم کے وائس پریذیڈنٹ خواجہ خالد فاروق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے مرحوم پولیس افسران کی یاد میں ہونے والا ریفرنس ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ ان افسران نے اپنی زندگی کے قیمتی ماہ و سال پولیس سروس میں گذارے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر ہونا چاہئے ۔ ریفرنس میں ریٹائرڈ افسران بشمول طارق پرویز، تحسین شاہ، افتخار احمد، غالب بندیشہ، طارق کھوسہ، پرویز رحیم راجپوت، شوکت حیات، فیاض میر، سرمد سعید خان، کلبِ عباس، ملک آصف حیات، ظفر عباس لک، احمد نسیم، سید اظہر حسن ندیم اور محمد اعظم جوئیہ کے علاوہ سنٹرل پولیس آفس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر مرحوم افسران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کے بعد کراچی میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری
-
چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے ٹرمپ کا استقبال کیا‘کل صدر شی سے ملاقات ہوگی
-
حکومت کا گیس پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
-
ورکر ویلفیئر بورڈ KP نے فیکٹری مزدوروں کے بچوں کے 20 کروڑ اسکالرشپ روک لیے، کامسیٹس کے 300 طلبہ کا مستقبل داؤ پر
-
ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
-
قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر بھاری اخراجات، ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کمی
-
ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ ‘ لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک دوباہ رسائی حاصل کرلی ہے.امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف
-
پشاور میں پاکستان کی پہلی اینڈوسکوپک کارڈیاک سرجری، بغیر سینہ کھولے دل کا کامیاب آپریشن
-
اقبال آفریدی کا بیٹے کے اقدام کا دفاع، خود بھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی
-
ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں.صدرٹرمپ
-
دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں، وزیر دفاع
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام صوبوں اور ملک کی بقاء کی جنگ ہے،پاکستان کے خلاف جنگ کابل حکومت کے ذریعے لڑی جا رہی ہے،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.