ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ میں سڑکوں کے کناروں پر پولیس اور فوجی اہلکار تعینات‘وفد کے قیام کے لیے بک ہوٹلوں کے گرد خصوصی حفاظتی حصار
میاں محمد ندیم
بدھ 13 مئی 2026
17:19
(جاری ہے)
صدرکے دورے میں شامل امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مطابق پولیس اہلکار شہر کے وسط میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنے پلوں پر بھی پہرہ دے رہے ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بنائی گئی سرنگوں کے داخلی راستوں پر بھی تعینات ہیں چینی حکومت عموماً کسی بھی رہنما کی ملک آمد پر سکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیتی ہے. اس دورے سے قبل کئی ہفتوں تک تیانانمن سکوائر کے گرد سڑکوں پر اضافی سکیورٹی چیکنگ کی جاتی رہی ہے اس چوک کے مغربی حصے میں واقع گریٹ ہال آف دا پیپل وہ مقام ہے جہاں آنے والے دنوں میں زیادہ تر تقریبات منعقد ہوں گی بیجنگ میں ان شاہراﺅں پر بھی پھولوں کے گلدستے رکھے گئے ہیں جہاں سے صدر ٹرمپ کے موٹرکیڈ کے گزرنے کا امکان ہے ان گلدستوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے اور وہ اس قدر دلکش نظر آتے ہیں کہ چین کے سوشل میڈیا پر ان ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے خریدے گئے پھولوں کے اعلیٰ معیار کے بارے میں لطیفے گردش کر رہے ہیں. قبل ازیں امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج چین کے داالحکومت بیجنگ پہنچیں گے اور اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کریں گے یہ تقریباً 10 برسوں میں کسی بھی امریکی سربراہ مملکت کاچین کا پہلا دورہ ہوگا. رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا ایئر فورس ون طیارہ آج چینی دارالحکومت پہنچے گا جس کے بعد امریکی صدر کے دو روزہ دورے کا آغاز ہوگا جو دراصل میں مارچ میں ہونا تھا لیکن امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد اسے موخر کر دیا گیا تھا. ٹرمپ کے اس دورے کے دوران جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے ہونے والی ثالثی میں چین کے ابھرتے ہوئے کردار پر بات چیت ہونے کا امکان ہے تاہم امریکہ سے روانگی سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہیں ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت نہیں ہے امریکی صدر کے چین کے دورے کے دوران تجارت، ٹیکنالوجی اور تائیوان کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے. ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل“ پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے چینی ہم منصب جنہیں انہوں نے غیرمعمولی شخصیت قرار دیا کو کہیں گے کہ وہ چین کو بڑی امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے کھولیں ان کمپنیوں کے سربراہان بھی اس دورے پر صدر ٹرمپ کے ہمراہ موجود ہیں ملاقات میں بیجنگ کے ایجنڈے پر سرفہرست گذشتہ اکتوبر میں طے پانے والی تجارتی جنگ بندی میں توسیع ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان محصولات میں اضافے کو روک دیا تھااس دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے لیے گریٹ ہال آف دا پیپل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوگا اور وہ ژونگنانہائی بھی جائیں گے، جہاں چین کی اعلیٰ قیادت نہ صرف رہتی ہے بلکہ کام بھی کرتی ہے .
مزید اہم خبریں
-
ورکر ویلفیئر بورڈ KP نے فیکٹری مزدوروں کے بچوں کے 20 کروڑ اسکالرشپ روک لیے، کامسیٹس کے 300 طلبہ کا مستقبل داؤ پر
-
ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے
-
قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر بھاری اخراجات، ترقیاتی منصوبوں میں ریکارڈ کمی
-
ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ ‘ لانچنگ سائٹس کی اکثریت اور زیرزمین تنصیبات تک دوباہ رسائی حاصل کرلی ہے.امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انکشاف
-
پشاور میں پاکستان کی پہلی اینڈوسکوپک کارڈیاک سرجری، بغیر سینہ کھولے دل کا کامیاب آپریشن
-
اقبال آفریدی کا بیٹے کے اقدام کا دفاع، خود بھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی
-
ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں.صدرٹرمپ
-
دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں، وزیر دفاع
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام صوبوں اور ملک کی بقاء کی جنگ ہے،پاکستان کے خلاف جنگ کابل حکومت کے ذریعے لڑی جا رہی ہے،
-
ایران جنگ بندی کی کوششیں، قطر پس پردہ سفارت کاری میں متحرک
-
یورپی یونین کاتین اسرائیلی آباد کاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
-
چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں ملکی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد ہے، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.