چودہ اگست کا دن ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ،میر غلام نبی عمرانی

جمعرات 8 اگست 2019 23:54

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی نے کہا کہ چودہ اگست کا دن ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی طویل جدوجہد کے بعد ملک کو ا?زادی ملی جسکی وجہ سے آج پاکستان پوری دنیا میں ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دیگر مسلم ممالک پاکستان پہ فخر محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد ان شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بڑی قوت کے ساتھ پیش کیا اور پاکستان کو دنیا کے آزاد ممالک کے نقشے میں شامل کیا پاکستان کی نوجوان نسل کو اس امر کا احساس ہونا چاہیے کہ مستقبل میں اس عظیم مملکت کی باگ ڈور انہوں نے سنبھالنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خود کو اقبال کے شاہین ثابت کرنا ہے۔انہیں قائد کے ایمان‘ اتحاد اور تنظیم کے درس کو ہر لمحہ اپنے پیش نظر رکھنا چاہیے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی شور شرابے نہیں سنجیدگی کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم نے اپنی ا?زادی کی حفاظت کس طرح کرنی ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر کس طرح گامزن کرنا ہے۔ ہم ایک باشعور اور عظیم قوم ہیںجسے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ آزادی کا اظہار زندہ قوموں کی علامت ہے پاکستان ہماری شان ہے۔