Live Updates

سامراجی نظام کے بیانئے کوبھی شکست دیں گے،فردوس عاشق

سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم کی فتح ہے، عمران خان انشااللہ پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 اگست 2019 16:57

سامراجی نظام کے بیانئے کوبھی شکست دیں گے،فردوس عاشق
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2019ء) وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سامراجی نظام کے بیانئے کوبھی شکست دیں گے،سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم کی فتح ہے، عمران خان انشااللہ پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔

انہوں نے آج یہاں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
پنجاب میں نئی حکومت کوڈیفالٹ بجٹ ملا۔
اللہ حق کے راستے پرچلنے والوں کوجرات اورطاقت دیتا ہے، سامراجی نظام کے بیانئے کوبھی شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

ملک سے سامراجی نظام کو ختم کرنا وزیراعظم کی فتح ہے۔

 
آج رسیدیں، منی ٹریل کی بات ہو مخالفین کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان انشااللہ پاکستان میں تبدیلی لائیں گے۔

پنجاب میں نئی حکومت کوڈیفالٹ بجٹ ملا۔ پاکستان درپیش چیلنجزسے گزررہا ہے۔
دنیا میں پاکستان کی ترقی کیلئے صنعت کا پہیہ چلنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوتاریخ کا بدترین خسارہ ملا ہے۔

اس خسارے کو منظرعام پرلاتے تو افراتفری کاعالم ہوتا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ
قوموں پرمشکل وقت آتا ہے۔

قوموں کومشکل وقت میں قربانی دینی پڑتی ہے۔
قربانی دینے کا آغازعمران خان نے اپنی ذات سے کیا۔

فرد
وس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی موجودہ دور کا ہٹلر ہے۔

15 اگست کویوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے۔

کشمیرپرحملہ اورناانصافی پاکستان پرحملے کے مترادف ہے۔

کشمیرمیں ذرائع ابلاغ اور ذرائع مواصلات بند کردیے گئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پرمنائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مودی کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جمہوری روایات پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جنوبی ایشیاء کے خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہے، جس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک موقف ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا منتظر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات