سرگودہا اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 16 اگست 2019 15:45

سرگودہا اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار رہنے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) سرگودہا اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند روز سے سرگودہا اور گردونواح میں گرمی اور حبس کا راج رہا بارش سے پنکھوں کی ہوا ٹھڈی اور موسم خوشگوارہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے سُکھ کا سانس لیا ۔ لوگ بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ تیز بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا،جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا رہا ۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش کے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :