ملک بھر میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے، ہارون عمران گل

پیر 19 اگست 2019 14:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ کونسل بنائی گئی اس کے علاوہ نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام شروع کیا جس میں تعلیم ہنر کی تربیت کاروباری سرگرمی کے وسیع منصوبے اور اقدامات شامل ہیں ۔

1000سلائی یونٹوں کے قیام کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ ایک سال کی مدت کے دوران ملک بھر میں 1800نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے لئے 33ملین مختص کئے گئے ۔ نوجوانوں کے لئے یوتھ اینٹر پرینور شپ سکیم ، تمام پروگراموں کے لئے مہارت ، سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام ، گرین یوتھ موومنٹ، انٹرن شپ پروگرام ، کامیاب جوان پورٹل جیسی سکیمیں اور منصوبے شروع کئے گئے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لئے عملی کام شروع کیا، نیا پاکستان ہائوسنگ ایند ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2019ء نافذ کیا گیا،کم لاگت والے مکانات کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ملک بھر میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے اور روزانہ دس سے پندرہ ہزار درخواستیں نادرا کے پاس جمع کرائی جا رہی ہیں۔

نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ن ونڈو سہولت کے طور پر قائم کی گئی ہے جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی ایک آرڈیننس کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔ حکومت نے پہلے سال کے دوران ہی ہائوسنگ کے متعدد منصوبے اسلام آباد ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، پشاور ، کراچی اور گوادر میں مشترکہ منصوبے کے ذریعے نجی شعبہ کے ساتھ مل کر شروع کئے ہیں جو حکومت کے کم آمدن والے افراد کو گھر فراہم کرنے کی کوششوں کے عزم کا عکاس ہے۔ ان کم لاگت والے مکانات کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی جاری ہے جس کے لئے بجٹ میں 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔