Live Updates

بلاول بھٹو زر داری سے بلتستان ڈویژن اور اسکردوکے عہدیداروں کی ملاقات،

سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے،ایک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کررہا ہی ، بلاول کی عمران خان پر تنقید مودی نہ منموہن ہے نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں،مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے، اسے تو ویزا تک نہیں ملتا تھا، بلاول بھٹوزر داری

پیر 19 اگست 2019 19:34

بلاول بھٹو زر داری سے بلتستان ڈویژن اور اسکردوکے عہدیداروں کی ملاقات،
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے وزیر اعظم عمران خان پر ایک بار پھر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے،یک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کررہا ہی ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن اور ضلع اسکردو کے عہدیداران سے ملاقات کی ،پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ملاقات میں موجود تھے ۔ چیئر مین بلاول بھٹو زر داری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سعدیہ دانش، شہزاد آغا، بشارت ظہیر، وزیر وقار اور الطاف استوری نے بھی ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی بلتستان کے رہنماؤں نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عہدیداران کو تنظیمی امور کے حوالے سے ہدایات دیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلتستان کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب بھی کیا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کشمیر کے ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حقیقی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی نہ منموہن ہے نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں،مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے، اسے تو ویزا تک نہیں ملتا تھا۔

بلاول نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے، ایک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کررہا ہی ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے، میں بلتستان کے لوگوں کو سننے آیا ہوں، میں ان سے ملکی مسائل کے حل پر رائے لینا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر ہمیں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنا پڑے تو مجھے یقین ہے کہ پورا گلگت بلتستان ہمارے ساتھ ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو اسکردو جبکہ 24 اگست کو گھانچے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (آج) منگل کواستور کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات