Live Updates

مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

مودی کے خلاف بولنے کی بجائے آپ کی زبان پاکستان کے مفادات کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہی مولانا صاحب! آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے، معاون خصوصی کا بیان

پیر 19 اگست 2019 21:51

مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے،پوری قوم اس پر متحد ہے،اس قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔

انہوںنے کہاکہ مودی نے مظلوم کشمیریوں پرجوکرفیو لگایا تھا اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہی ۔انہوںنے کہاکہ مودی کے خلاف بولنے کی بجائے آپ کی زبان پاکستان کے مفادات کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جس موثر انداز سے مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کی حکومت نے اجاگر کیا ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اور بھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب! آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بتائیں آپ کی کارکردگی کیا رہی کشمیریوں کو فتح دلانے کیلئے کتنے جھنڈے گاڑی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات