جرمنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش،معمولات زندگی متاثر

تیز ہواوں سے متعدد درخت سڑکوں پر گر گئے ، ٹریفک معطل، کئی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا

منگل 20 اگست 2019 14:20

جرمنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش،معمولات زندگی متاثر
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) جرمنی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور طوفان ہواوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوروز قبل شروع ہونے والی بارش اور ہوا کے طوفان کا زور جرمنی کے وسطی، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں رہا، تیز ہواوں سے متعدد درخت سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔درخت گرنے سے کئی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ خراب موسم کے باعث اندرون اور بیرون ملک درجنوں پروزیں منسوخ کر دی گئیں۔