حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی دلہا بنیں گے
عماد وسیم نے وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم معروف کھلاڑیوں کوشادی کا دعوت نامہ بھجوا دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 19:20
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی کے بھارتی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کی تقریب دبئی کے فائیو اسٹار اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نکاح کی خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیے: نکاح کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا ہوں اور ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔ سٹار کرکٹر نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں، یہ ایک چیلنج ہے، پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے ۔ پتہ نہیں وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے اور کیا نہیں، یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں۔ لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے جسے چاہا اُسی سے شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا آج نکاح ہے اور کل ولیمہ بھی یہیں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ ولیمہ کی تقریب منعقد کروں گا جس میں دوستوں اور کرکٹ ٹیم کے ممبرز کو مدعو کیا جائے گا۔ قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی نوبیاہتا دلہن سامعہ خان کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد سے ہی مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.