ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوٹل مالکان مافیا کا روپ دھار گئے،من پسند نرخ مقرر

پیر اگست 17:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوٹل مالکان مافیا کا روپ دھار گئے،من پسند نرخ مقرر، مختلف کھانوں کی تیاری میں غیر معیاری سامان کا استعمال۔ ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جگہ جگہ قائم ہوٹل کی طرف سے من مانے نرخ وصول کیے جانے کی شکایات زبان زد عام ہو چکی ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ مناسب چیکنگ نہ ہونے کے سبب مختلف ہوٹلوں پر کھانوں کی تیاری میں غیر میعاری سامان استعمال کیے جانے سمیت صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے الزامات پر ضلعی انتظامیہ کو صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :