میونسپل کمیٹی راجن پور کی چیف آفیسر سمیت متعدد اہم خالی پوسٹوں کو پر کرنے کا مطالبہ

منگل 27 اگست 2019 16:58

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) میونسپل کمیٹی راجن پور کی چیف آفیسر سمیت متعدد اہم پوسٹیں خالی تاحال خالی پوسٹوں پر کسی کو بھی تعینات نہ کیا جاسکا عوامی حلقوں کا نوٹس لے کر خالی آسامیوں پر افسران کی تعیناتی مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے میونسپل کمیٹی راجنپور میں اہم پوسٹیں خالی ہونے سے جہاں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہیں دفتری امور میں دشواری کا سامنا ہے اہلیان علاقہ اور سماجی حلقوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان و اعلٰی حکام سے میونسپل کمیٹی راجن پور کی خالی آسامیوں چیف آفیسر,میونسپل افسر فنانس , میونسپل افسرسروسز, میونسپل افسرپلاننگ ,میونسپل افسر انفراسٹریکچر ودیگر پر فی الفور افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔