Live Updates

ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ، مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، پمز میں جگہ خالی رکھی جائے ،شیخ رشید

لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، مودی دنیا کو گمراہ کررہاہے ، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 اگست 2019 14:33

ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ، مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، پمز ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ، پانچ ہزار سے زائد مریض لائے گئے ہیں ، چھ پندرہ داخل ہیں ، تعداد بڑھ سکتی ہے ، پمز میں جگہ خالی رکھی جائے ،لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، مودی دنیا کو گمراہ کررہاہے ، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا ۔

جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی صورت حال بہت تشویشناک ہے یہ دو ہزار پندرہ کی وبا سے بھی بڑی وبا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ ہزار سے زائد مریض لائے گئے جس میں چھ سو پندرہ مریضوں کو داخل کیا گیا،یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے اس کیلئے وزیر اعظم سے گزارش کروں گا پمز میں جگہ خالی رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوگوں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ 19 نجی ہسپتالوں کو بھی کہوں گا وہ بھی بیڈز رکھیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے،ہر ہفتے ہسپتالوں کو خود وزٹ کرونگا،ہیلتھ اور تعلیم پر خود توجہ دے رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کسی ڈینگی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم بھارت کو نیست و نابود کر دینگے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جدو جہد تاریخ کا حصہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنٹ کو تکلیف ہے کہ میں جزبات کی بات کر رہا ہوں لیکن میں بہت سنجیدہ ہوں،یہ مسئلہ عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے حل ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بارہ سے بارہ بجکر تیس منٹ پر عمران خان کی کال پر لال حویلی کو بند کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن سے ہماری اپیل ہے کہ ملکی حالت بہتر نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے ذمہ تھر اورسمجھوتہ ایکسپریس تھی بند کر دی کسی میں جرات ہو تو چلا کر دیجیے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اگر بیمار ہے تو اسکو ہسپتال منتقل ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جا رہا ہے،اس وقت تک دم نہیں لینگے جب تک کشمیر کو آزاد نہ کرا لیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات