گوجر خان، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا محکمہ پولیس کی جانب سے زیرتعمیر خدمت سنٹر کا دورہ

پیر 2 ستمبر 2019 21:40

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے زیرتعمیر خدمت سنٹر کا دورہ کیا اور اب تک ہونے والے کام کو چیک کیا، اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ گوجر خان اورنگزیب خان، پی ٹی آئی کے سٹی صدر شہزادہ خان، سابق ناظم سٹی خان ضمیر خان ، معروف سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے، چوہدری جاوید کوثر خدمت سنٹر سے ملحقہ دفتر وارڈن ٹریفک پولیس اور ریسکیو 15 کے دفتر بھی گئے وہاں پر تعینات عملہ سے گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل اور مزید بہتری کیلئے تجاویز لیں۔

دریں اثناء ایم پی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے سرور شہید نشان حیدر بوائز ڈگری گوجر خان کا دورہ بھی کیا، پرنسپل پروفیسر نسیم تقی جعفری نے کالج پہنچنے پر ایم پی اے جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور ان کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور کالج کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت سنٹر قائم ہونے سے گوجرخان کی عوام کو بہت سی سہولیات میسر ہونگی اور بعض کاموں کیلئے انہیں راولپنڈی جانا پڑتا تھا لیکن اب گوجرخان شہر میں ہی خدمت سنٹر قائم ہونے سے یہ سہولیات یہاں ہی میسر ہونگی۔

(جاری ہے)

سرور شہید کالج کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ جو بھی وعدے اور کام کاکہا گیا ان کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :