Live Updates

فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں شاندار نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ملک کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن پنجاب

بدھ 4 ستمبر 2019 14:37

فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں شاندار نمبر حاصل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن پنجاب چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں شاندار نمبرحاصل کرنے والے طلباء و طالبات ہمارے لئے سرمایہ افتخار اور ملک کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں جبکہ انہی نوجوا نوں نے آنے والے ادوار میں ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، سائنسدان اور سیاستدان بن کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈلز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ علم ایک ایسا خزانہ ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا بلکہ اسے جتنا استعمال میںلایا جائے گا یہ اتنا ہی بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری اسلامی تعلیمات ہمیں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اسی لئے کہا گیا تھا کہ علم حاصل کرو خواہ اس کیلئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

انہوںنے کہاکہ جہاں آج کے پوزیشن ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں وہیں ان کے والدین اور ان کے اساتذہ کو بھی سلام پیش کرنا چاہیے جن کی شبانہ روز جدو جہد سے ان کے بچے آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالم اقوام اور مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے انہیں آئندہ اس سے بھی زیادہ محنت کرنا ہو گی۔انہوںنے کہاکہ آج کے نتائج اور مستقبل کے معماروں کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر وہ برملا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ملک و قوم کا مستقبل انشاء اللہ انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں کیونکہ انہوں نے ہی مستقبل کے لیڈر بن کر اپنے اپنے شعبہ جات کے ذریعے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت علم کے فروغ اور تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور اسی مقصد کیلئے رواں مالی سال میں تعلیم کے فروغ کیلئے 383ارب روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے جس کی بدولت شعبہ تعلیم کو مزید جدتوں سے ہمکنار کیا جائے گا ۔

انہوںنے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے والے ہونہار اور باصلاحیت طالب علموں ، ان کے والدین اور ٹیچرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذہین و باصلاحیت طالب علم وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں جن کی حوصلہ افزائی اور داد کے اقدامات ان پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں جس کی بدولت ان میں مزید عزم و ہمت پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور جدت کے اس دور میں طالب علموں کو تعلیم و تدریس کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں اور ان کیلئے ترقی کے میدان میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقی کا میدان طالبعلموں کیلئے کھلا ہے لہٰذا صحت مند مقابلے اور علم کی جستجو میں بھر پور محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا والدین اور استاد کی عزت اور اسلامی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہوں جبکہ حکومت انہیں تعلیمی شعبے میں وسائل کی کمی محسوس نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذہین بچوں کیلئے تاریخی دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر شعبوں کی ترقی کے ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے کیونکہ جہالت کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہوںنے کہا کہ انہیں باصلاحیت طالب علموں پر فخر ہے جن کی ذہانت ہی ہمارا شاندار اور روشن مستقبل ہے ۔ انہوںنے امتحانی نظام میں جدت لانے اور شفاف نتائج مرتب کرنے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے افسران اور سٹاف کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا ۔

تقریب کے دوران صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میںمیڈلز، لیپ ٹاپس اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ، کئی ممبران اسمبلی ، چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز فیصل آباد سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد افضل،کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی ‘ ڈائریکٹر کالجز کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات ،ان کے والدین ‘سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات