سونامی پراجیکٹ کے لئے تمام آفیسران تیاری کریں یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا ضامن ہے‘وزیر جنگلات

بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے معاون ثابت ہو گا اس بڑئے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شعبوں کو اپنا فعال کردار ادا کر نا ہو گا ‘سردار میر اکبر

جمعرات 5 ستمبر 2019 19:36

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبرخان کی زیر صدارت وفاقی بلین ٹیری منصوبے کے حوالئے سے اعلیٰ سطی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیاب ڈاکٹراورنگزیب خان سردار عارف ناظم جنگلات سردار نصیر ،چوہدری سیلمان ،سردار رفیق پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر اشفاق حیدری ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات گل حسن شاہ اسسٹنٹ چیف پلانگ صابر ترمزی مہتمم جنگلات شیخ حمید ،منظور مقبول ، چوہدری شہباز مظہر نقوی ،بلال اعوان ،سردار واجدآزادخان ،اشرف پروانہ ،میر نصیر احمد،سردار لطیف ،عمران شفیع ، سٹاف آفیسر جنگلات سردار ریاض نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام وفاقی منصوبے بلین ٹری کے بارہ میں ناظم اعلی ٰ جنگلات ترقیاب نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے جائزہ اجلاس میں آفیسران سے گفتگوکے وران ان کا کہنا تھا کہ سونامی پراجیکٹ کے لئے تمام آفیسران تیاری کریں یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا ضامن ہے بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں منی چینجرثابت ہوگابلین ٹری منصوبہ کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ جنگلات کے آفیسران جدید بنیادوں پر کام کریں بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے معاون ثابت ہو گا اس بڑئے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شعبوں کو اپنا فعال کردار ادا کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

پورئے آزاد کشمیر میںعوام پرائیویٹ نرسریاں لگائے جاہیںس ، دیودار ، کائل اور پھلدار درختوں پر مشتمل نرسریاں عوام کے لیے معاشی انقلاب کاباعث بنے گئیں، سفید اور خالی رقبہ جات پر نرسریاں لگائی جائیں گی ،شجرکاری اور نرسریاں لگانے کے حوالے سے محکمہ کے آفیسران تحفظ جنگلات کمیٹیوں کیساتھ ملکر کام کریں گئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے آفیسران محکمہ امور کو ایمانداری اور محنت سے یکسو کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ڈویژن ہا میں محکمانہ نرسیریوں کے لئے زمین فوری طور پر ایکوائر کی جائے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جاہیں۔انہوں نے کہا کہمحکمہ کے وقار کو بڑھاہیں اس میں ہم سب کی عزیت ہے ماضی میں جن لوگوں نے اس محکمہ کے لئے گراں قدر کام کیا ہے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اس لئے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریں جن علاقوں میں شجرکاری کی گئی ہے وہاں روڈ پر بورڈ لگا کر اپنا کام نمایاں کریں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ محکمہ نے اس سال کیا کام کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمانہ کارکردگی کی مکمل تشہر کریں اور عوام میں جنگلات کی افادیت کے حوالئے سے شعور بیدار کریں اس سے جنگلات کی حفاظت میں آسانیاں پیدا ہو ں گئی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاحی کام کیا جاہیں جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آسکے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں شجرکاری کی شدید ضرورت ہے وہاں ہر حال میں شجرکاری کو یقینی بنا یں محکمہ کی نرسیریوں کو سرکاری زمینوں میں شفٹ کریں تاکہ محکمہ کے اخراجات کم سے کم ہوں وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا شجر کاری اور شجر پروری ذاتی دلچسپی اور شوق رکھنے کا کام ہے محکمہ میں انتظامی ڈسپلن قائم کیا جائے۔

اس مو قع پر ناظم اعلیٰ جنگلات نے بریفنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کا انحصار آپ تمام آفیسران پر ہے اس کو کامیاب کر نے کے لئے دن رات ایک کریں گئے تب یہ منصوبہ کامیاب ہو گا اور ہم حقیقی معنوں میں آزاد کشمیر کو سرسبز بنا نے میں کامیاب ہوں گئے ۔

متعلقہ عنوان :