بچے کو سامان میں چھپا کر سفر کرنیوالی خاتون گرفتار

شاپر میں ڈال کر بچے کو سامان میں چھپا دیا گیا تھا

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 7 ستمبر 2019 05:50

بچے کو سامان میں چھپا کر سفر کرنیوالی خاتون گرفتار
لاہور ۔  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء)   پاکستان میں اگر آپ کو لوکل ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے کا موقعہ ملا ہے تو آپ کے مشاہدے میں ایک بات کثرت سے آئی ہو گی کہ اکثر والدین بچوں کا کرایہ بھرنے کوترجیح نہیں دیتے۔اس لیے بچے اپنا سارا سفر کھڑے ہو کر یا کسی کی گود میں بیٹھ کر گزارتے ہیں۔کبھی والدین اپنی گود میں بٹھا لیتے ہیں تو کبھی قریب بیٹھی سواری بھی ترس کھا کر بچے کو اپنی گود میں بٹھا لیتی ہے۔

اس منطق کی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ جس اولاد کے لیے انسان دھکے کھاتا اور کمائی کرتا ہے اس کے لیے آسانیاں کیوں نہیں ڈھونڈتا۔بچوں کی سیٹ نہ لینے کا رواج محض پاکستان میں ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کے اکثر ممالک میں ہی اس قسم کی صورت حال نظر آتی رہتی ہے۔حال ہی میں ایک ایسا کیس بھی سامنے آیا ہے جس میں خاتون نے بچے کو شاپر میں پیک کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس خاتون کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

فلپائن کے منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی خاتون کو بچے کو سامان میں چھپا کر سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ امریکی خاتو ن جینیفر ٹالبوٹ کو منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب امیگریشن سٹاف نے اس کے سامان میں ایک نومولود بچے کو دریافت کیا۔خاتون ایک پرواز پر سوار ہونا چاہتی تھی جبکہ بچے کو اس نے ایک کاغذ کے تھیلے میں ڈال کر سامان میں چھپا دیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق بچے کی سفری دستاویزات خاتون کے پاس نہیں تھیں، بچے کی عمر صرف 6 دن ہے۔ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ یہ بچہ خاتون کا اپنا تھا یا پھر کسی اور کا بچہ اغوا کر کے لے جا رہی تھی،خاتون ابھی تک پولیس حراست میں ہے۔