دوسرے راستے سے لے جانے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گالی دے کر ڈی پی او پر اظاہرِ برہمی

وزیر داخلہ راستہ تبدیل کرنے پر برہم ہوئے، ڈی پی او فیصل شہزاد کا تبادلہ کیے جانے کا امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 9 ستمبر 2019 19:52

دوسرے راستے سے لے جانے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گالی دے کر ڈی پی او ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 ستمبر2019ء) دوسرے راستے سے لے جانے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گالی دے کر ڈی پی او پر اظاہرِ برہمی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کل ننکانہ صاحب پہنچے تھے جہاں انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دے کر ڈی پی کو برہمی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں کوئی سپاہی ہوں۔

سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس مین دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے اتر کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد پر برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کا تبادلہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اعلیٰ افسران کے مطابق یہ سارا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علم میں ہے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب 2 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ انہوں نے 6 ستمبر کو ایک اقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے، جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرات و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخرہیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ دن ہمیں اٴْن شہداء اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ اور اب انہوں نے دوسرے راستے سے لے جانے پر گالی دے کر ڈی پی او پر اظاہرِ برہمی کیا ہے۔