Live Updates

مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا. وزیراعظم

نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے. عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 ستمبر 2019 14:59

مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا. وزیراعظم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر۔2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، گورنر و وزیر اعلیٰ پختونخواہ شاہ فرمان اور محمود خان، اسد عمر، صوبائی وزیر تیمور جھگڑا اور شہرام ترکئی شریک ہوئے.

اجلاس میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا تاکہ مقامی سطح کے مسائل کے حل اور علاقوں کی تعمیر و ترقی میں دشواری پیش نہ آئے.

وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی نئے نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی ہوگی نہ صرف بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا بلکہ فنڈز کی امتیازی تقسیم بھی ختم ہوگی. انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند پر فنڈز کے مخصوص علاقوں میں استعمال کی روک تھام ممکن ہوگی تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے عوام کو فائدہ ہوگا براہ راست انتخابات سے عوام کو قابل نمائندگان منتخب کرنے کا موقع ملے گا.

وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی، با اختیار نمائندگان بلا رکاوٹ بھرپور توانائیاں تعمیر و ترقی پر لگائیں گے. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے، مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی جب کہ ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فنڈز کی امتیازی تقسیم اور مخصوص علاقوں میں استعمال کی روش کی روک تھام ممکن ہوگی، تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے عوام کو اہل نمائندگان منتخب کرنے کے مواقع میسر آئیں گے اور با اختیار منتخب نمائندگان بلا رکاوٹ تعمیر و ترقی کے کام کر سکیں گے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات