Live Updates

ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آمریت کے خلاف بیگم کلثوم نواز کا کردار مشعل راہ ہے ،شاہ محمد شاہ

میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے پابند سلاسل ہونے کے باوجود انہوںنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے موقف پر ڈٹی رہیں ،صدر مسلم لیگ(ن)سندھ پارٹی کارکنوں سے ان کا لگاؤ بے لوث تھا اور وہ ان کے لیے ماں کا درجہ رکھتی تھیں، ملک ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،خالد شیخ ،شہباز شیخ

بدھ 11 ستمبر 2019 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،میڈیا کوآرڈی نیٹر سندھ خالد شیخ اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شہباز شیخ نے بیگم کلثوم نواز شریف کی پہلی برسی پر ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں ان کردار مشعل راہ ہے ۔

اپنے شوہر میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے پابند سلاسل ہونے کے باوجود انہوںنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے موقف پر ڈٹی رہیں ۔پوری قوم کو مادر جمہوریت کے کردار پر فخر ہے ۔بدھ کو جاری بیان میں شاہ محمد شاہ اور شہباز شیخ نے کہا کہ 1999میں جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے ملک میں آمریت قائم کردی اور میاں نوازشریف ،شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ہزاروںرہنماؤں اور کارکنوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے وقت میں بیگم کلثوم نواز شریف جمہوری کے تحفظ کے لیے میدان میں اتریں اور کارکنوں کو یکجا کرکے آمر مشرف کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ۔اس دور میں بیگم کلثوم نواز شریف نے جو جدوجہد کی وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ جلاوطنی کے دور میں بھی بیگم کلثوم نواز شریف نے حوصلہ نہیں ہارا اور اپنے شوہر کے شانہ بشانہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں ۔

پارٹی کارکنوں سے ان کا لگاؤ بے لوث تھا اور وہ ان کے لیے ماں کا درجہ رکھتی تھیں ۔شاہ محمد شاہ اور شہباز شیخ نے کہا کہ ’’پاناما ڈرامے‘‘ اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعہ میاںنواز شریف اور مریم نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور سزاؤں نے بھی ان کا حوصلہ پست نہیں کی اور وہ زندگی کے آخری لمحے تک ثابت قدمی کے ساتھ اپنے اصولوں پر کھڑی رہیں ۔آج ان کے یوم وفات پر پوری ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو جلد جھوٹے مقدمات سے نجات ملے گی اور ملک ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات