Live Updates

پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی گانے اور فلمیں دکھائے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھارتی فلمیں ،گانے اور فیچر سننے، سنانے اور دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 11 ستمبر 2019 21:58

پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی گانے اور فلمیں دکھائے جانے پر پابندی عائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،11ستمبر 2019ء) پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی گانے اور فلمیں دکھائے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھارتی فلمیں ،گانے اور فیچر سننے، سنانے اور دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کی حکومت نے اس فیصلے پر تحت عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ملک سے بھارتی کلچر کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پھر اسی تناظر میں پاکستان میں بھارتی فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی ہدایت پرپنجاب کے تمام سینما گھروں میں زیر نمائش بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے جبکہ تقاریب میں بھی بھارتی گانے چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے, وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب کے تمام سینما گھروں میں زیر نمائش بھارتی فلموں پر فی الفور پابندی عائد کی تھی, صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد صوبہ بھر میں تمام سینما مالکان کو اس حوالے سے سختی سے آگاہ کر دیا گیا ہے او سینما ئوںمیں بھارتی فلموکی نمائش پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

یہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی کصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بھارتی فلمیں ،گانے اور فیچر سننے سنانے اور دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات