کھوکھلے نعروں سے آزاد کشمیر کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ‘ طاہر فاروق رائیسانی

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:02

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے آزاد کشمیر کی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے آزادکشمیر میں لیگی حکومت نے تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ہیں پچاس سالہ تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے اربوں کے کام کروائے ہیں تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جاگتے میں خواب دیکھنے والوں کو حلقے کی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی مسترد کرینگے ن لیگ کے کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں انکے حقوق کا ہر محاذ پر تحفظ کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے بلا تفریق تعمیر و ترقی کے کام کیے ہیں ان تین سالوں میں کیے گئے کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :