روس میں منشیات کی تلاشی کے بہانے شادی کے پروپوزل کا رواج زور پکڑنے لگا
امین اکبر جمعہ 13 ستمبر 2019 23:55
روس میں شادی کے پروپوزل کا ایک انوکھا طریقہ کافی مقبول ہو رہا ہے۔ جس میں منہ پر نقاب لگائے مسلح افراد کسی خاتون کی گاڑی میں سے منشیات برآمد کرتے ہیں اور جب خاتون کی حالت غیر ہونے لگتی تو کوئی شخص اسے شادی کا پروپوزل دے دیتا ہے۔
ایسے پروپوزل میں مسلح افراد سیاہ وین میں سوار ہو کر آتے ہیں، ڈرائیورنگ میں مگن خاتون کی گاڑی روکتے ہیں، اسے بے دردی سے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں۔
پچھلے چند سالوں سے روس میں اس طرح کے خطرناک شادی کے پروپوزل کافی زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اسی طرح کی ایک ایجنسی سپیٹسناز شو کے بانی سرگی روڈکن نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کے گاہک بس سپیشل آپریشنز، مسلح گرفتاری اور منشیات برآمد کرا کر شادی کا پروپوزل دینا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح کی ایجنسیاں پیسوں کے عوض ہر قسم کی انتہائی خطرناک خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔یہ ایجنسیاں شادی کے دوران دلہن کو اغوا کرنے کا ڈراما کر سکتی ہیں یا کاروباری تقریب میں کسی سی ای او کو اغوا کر سکتی ہیں یا مہمانوں کو حیران کر نے کے لیے شادی کی تقریب میں حملہ کر سکتی ہیں۔
36 سالہ سرگی نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں اپنے دوستوں کے لیے مفت میں اس طرح کی خدمات فراہم کرنا شروع کیں لیکن پھر اُن کا کاروبار پھیل گیا۔ اب پورے روس میں اُن کی 14 برانچیں ہیں۔
شادی کے پروپوزلز میں مسلح افراد کا منشیات کی تلاشی کا مذاق روس میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ سرگی نے بتایا کہ اُن کی ماسکو برانچ کو شروع ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں، اس عرصے میں صرف ایک خاتون نے ہی شادی کے پروپوزل پر انکارکیا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.