Live Updates

نواز شریف وقار بحال کرانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم بھی نہیں کریں گے

وقار بحال ہونے کا مطلب ہے کہ تمام مقدمات ختم کرنا جو اتننی جلدی ممکن نہیں اگر ایسا ہو گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کو سیاست سے روک دیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 ستمبر 2019 11:12

نواز شریف وقار بحال کرانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16ستمبر 2019ء) : معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنا وقار بحال کرانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے تصادم بھی نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد مالک نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ آخری ملاقات میں سابق وزیراعظم نے صاف کہہ دیا کہ اگر ان کی بات پوری نہیں ہوتی وہ طبی بنیادوں پر ضمانت بھی نہیں لیں گے۔

محمد مالک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وقار بحال ہو،کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کا وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔محمد مالک نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وقار بحال ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو بھی جاری سیاست سے روک دیں۔سینئیر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن نواز شریف کو وقار بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ وقار بحال ہونے کا مطلب ہے کہ تمام مقدمات ختم کرنا جو اتنی جلدی ممکن نہیں اگر ایسا ہو گیا اتو ان عدالتوں کے وقار کا کیا ہو گا جنہوں نے فیصلے کیے۔

(جاری ہے)

کاشف عباسی نے کہا وقار عدالتی فیصلوں سے نہیں قول و فعل سے ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اس پر رضا مند نہیں ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اپنی زندگی کی سب سے مشکل جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کو بھی 70 سالہ تسلط میں اس وقت سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ڈیل سے متعلق ہر طرح کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اوراس مرتبہ ان کے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بھی یہی کہا گیا کہ وہ اپنا اینٹی اسٹیبلشمنٹ مؤقف تبدیل کریں اور کچھ ماہ کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات