موجودہ دور حکومت میں احتساب کے نام پر لوگوں کو ناجائزتنگ کیا جارہا ہے، ان کی پگڑیاں ا چھالی جارہی ہیں، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور
ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ لوگ ملک سے تنگ نہ آجائیں لیکن ان انتقامی کارروائیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہمیں مقدمات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے، سندھ اسمبلی میں خطاب
پیر 16 ستمبر 2019 22:55
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف تقاریر کی ہیں جس میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا ہم نے کسی ملک سے کبھی مدد نہیں مانگی۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع کو اچھا اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو ہم اچھا سمجھتے ہیں،اس سے پالیسی میں تسلسل رہیگا ۔انہوں نے موجودہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتی ہوں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا بند کیا جائے ورنہ حکومت کو اس کا خمیازہ خود بھگتنا پڑے گا۔
فریال تالپور نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر جو ہورہا ہے وہ بہت ب را ہورہا ہے ،لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ حالات کچھ ایسے ہیں کہ پارلیمنٹ خاموش ہے ،ہم صرف آرڈیننس پر چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا شکریہ اداکرتی ہوںکہ ان کے پروڈکشن آرڈر پر یہاں پہنچی ہوں۔انہوں نے ارکان سندھ اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں قرارداد منظور کی۔فریال تالپور نے کہا کہ ہمیں مقدمات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے اس وقت بھی پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنما جن میں اسپیکر سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں اس مرحلے سے گزررہے ہیں لیکن انشااللہ کامیابی ہماری ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.