Live Updates

موجودہ نااہل حکومت کی ناقص اورغلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت وطن عزیزپاکستان معاشی اوراقتصادی طورپردیوالیہ ہوگیاہے، سجادخان

پیر 16 ستمبر 2019 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوارقومی اسمبلی سجادخان نے کہاہے کہ موجودہ نااہل حکومت کی ناقص اورغلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت وطن عزیزپاکستان معاشی اوراقتصادی طورپردیوالیہ ہوگیاہے اورپاکستانی سرمایہ کاراپناسرمایہ ملک میں لگانے کوتیارنہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاربھی موجودہ حکومت پراعتمادکرنے سے گریزاں ہے جب ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کی حکومت تھی توملک میں سرمایہ کاری عروج پرتھی قوم خوشحال تھی عمران خان نے ایک سازش کے تحت مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف دھرنا دیا اورملک کومعاشی اوراقتصادی لحاظ سے تباہ کردیا عمرانی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ سازش کرتے ہوئے کشمیرکاسوداکردیاہے اوراب قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مسئلہ کشمیرپرزبانی جمع خرچ کیاجارہاہے جبکہ مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم کا مقابلہ کرکے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے شہرمیں ایک کاروباری مرکزی کاافتتاح کرنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا سجاد خان نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے تایاکی وفات پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس جوانمردی اوردلیری سے وہ ، راناثناء اللہ ،خواجہ سعد رفیق اوردیگرمسلم لیگ ن کے اسیررہنماء موجودہ حکومت کے انتقام کامقابلہ کررہے ہیں ا س کی مثال پاکستانی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب میاں نوازشریف ،مریم نوازسمیت تمام مسلم لیگی اسیررہنماء باعزت بری ہوکرہمارے درمیان ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات