کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام 19ستمبر کوامریکن قونصلیٹ کے باہر احتجا جی مظاہرہ ہوگا
پیر 16 ستمبر 2019 23:54
(جاری ہے)
اس بات کافیصلہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ ، آرگنائزرمحمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور تنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ، نائب صدورنوشادحمید ،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، شکیل اعوان، ممتازاعوان، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر اورعبدالحنان چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ضمیر اہل کشمیر کے ساتھ ہیں۔ مودی کشت وخون کے درپے ہے ،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اگرانسانیت کی بقاء کیلئے جنگ ناگزیر ہوئی توپھر پاکستان بھارت کابھرکس بنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کوبھارتی درندوںکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے ۔ جموں وکشمیر میںبھارتی بربریت عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی بلکہ ایک طرح سے ملی بھگت کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی تنہابھارت کومسلمانوں اوربالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ نہیں بناسکتا،اگرآج مودی کوانصاف کے کٹہرے میںکھڑا نہ کیا گیا توعنقریب بھارت میں مسیحیوں، سکھوں اوراچھوت ہندوئوں کی نسل کشی شروع ہوجائے گی ۔ مودی نے بھارت کوہندوریاست بنانے کابیڑااٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے ڈبل سٹینڈرڈ نے سخت مایوس کیا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کوکشمیرکاز کیلئے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنادینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.